ETV Bharat / state

نماز قنوت نازلہ ادا کرنے پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Nov 16, 2019, 2:55 AM IST

تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں نماز قنوت نازلہ ادا کرنے والی دو خواتین کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ درج

چند روز قبل حیدر آباد کے سعیدآباد منڈل میں متعدد خواتین نے بابری مسجد کی بازیابی کے لیے نماز قنوت نازلہ ادا کی تھی ، جس کے بعد دو خاتون کے خلاف سعیدآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔

واضح رہے کہ 14 نومبر کو حضرت اجالے شاہ عید گاہ میں بابری مسجد رام جنم بھومی کیس کے فیصلے کے خلاف متعدد خواتین نے نماز قنوت نازلہ ادا کی تھی اور نماز کے بعد اس فیصلے کے متعلق احتجاجی نعرے لگائے گئے اور پریس سے خطاب بھی کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں سب انسپکٹر سعیدآباد پولیس اسٹیشن دین دیال سنگھ کی شکایت پر پولیس نے ظِلّ ہُما عرف ہُما اصلاحی اور شبستاں اصلاحی کے خلاف غیر قانونی طور پر خواتین کو اکٹھا کرنے اور نماز ادا کرنے کے بعد اشتعال انگیز نعرے بازی کا مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق ان خواتین نے عدلیہ کے فیصلے کی توہین کرتے ہؤے متعدد اشتعال انگیز نعرے لگائے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف آئی پی سی 109، 34، 295 اے اور متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

خیال رہے کہ بابری مسجد-رام جنم بھومی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے چند لوگ سپرم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں اور وہیں چند افراد بابری مسجد-رام جنم بھومی پر سپرم کورٹ کے فیصلے پر غیر مطمئن بھی ہیں۔

Intro:بابری مسجد کی بازیابی کیلئے نماز قنوت نازلہ ادا کرنے والی خواتین کے خلاف سعیدآباد پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے_ سعیدآباد کی خواتین نے 14 نومبر کوعیدگاہ حضرت اجالے شاہ میں ایودھیا فیصلے کے خلاف نماز قنوت نازلہ ادا کی تھی نماز کے بعد اس فیصلے کے متعلق احتجاجی نعرے لگائے گئے اور پریس سے خطاب بھی کیا_ اس ضمن میں سب انسپکٹر سعیدآباد پولیس اسٹیشن دین دیال سنگھ کی شکایت پر پولیس نے ظِلّ ہُما عرف ہُما اصلاحی اور سبستہ اصلاحی کے خلاف غیر قانونی طور پر خواتین کو اکٹھا کرنے اور نماز ادا کرنے کے بعد اشتعال انگیز نعرے بازی کا مقدمہ درج کیا_

Body:پولیس کے مطابق ان خواتین نے عدلیہ کے فیصلے کی توہین کرتے ہؤے "مسجد وہیں بنائیں گے" "رام مندر توڑیں گے" اور "نعرۂ تکبیر اللہ اکبر"جیسے نعرے لگاتے ہوۓ ام کی فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی ہے اس لئے ان کے خلاف
U/s 124_A, 153_A,153_B, 505 classes (1) (b) (c) cl (2), 295_A, IPC r/w 34& 109 IPC
کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.