ETV Bharat / state

ْTelangana Health Minster on Medical Colleges: 'تلنگانہ میں میڈیکل کالجس کی تعداد کو 33 کردیاجائے گا'

وزیرصحت ہریش راو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور میں ریاست میں صرف تین ہی میڈیکل کالجس تھے تاہم ریاست میں ٹی آرایس کے برسراقتدارآنے کے بعد امسال 12میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں۔آنے والے برسوں میں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے ان کی تعداد کو 33کردیاجائے گا۔Telangana Health Minster on Medical Colleges

تلنگانہ میں میڈیکل کالجس کی تعداد کو 33 کردیاجائے گا

author img

By

Published : May 26, 2022, 5:50 PM IST

حیدرآباد کے امیرپیٹ علاقہ میں تلنگانہ کے وزرا سرینواس یادو اور ہریش راو نے 50بستروں والے سرکاری اسپتال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیرصحت ہریش راو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور میں ریاست میں صرف تین ہی میڈیکل کالجس تھے تاہم ریاست میں ٹی آرایس کے برسراقتدارآنے کے بعد امسال 12میڈیکل کالجس قائم کئے گئے ہیں۔آنے والے برسوں میں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے ان کی تعداد کو 33کردیاجائے گا۔Telangana Health Minster on Medical Colleges

ہریش راو نے کہاکہ ریاست میں 33پیلیٹیو کیرسنٹرس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ہر ضلع میں ایسا ایک سنٹر قائم کیاگیا ہے۔ہرپبلک ہیلت سنٹر(پی ایچ سی)، سرکاری اسپتال میں 57قسم کے معائنے مفت کروائے جارہے ہیں۔حکومت نے 33ٹی ڈائگناسٹک سنٹرس بھی قائم کئے ہیں۔آروگیہ شری اسکیم سے متعلق کانگریس کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جاریہ سال تین لاکھ 62ہزارافراد نے آروگیہ شری اسکیم کی خدمات سے استفادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Harish Rao On Medical Colleges: ہریش راؤ نے میڈیکل کالجز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.