ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کے سبب ہولی کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
پولیس نے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
پولیس نے شہر کی گیٹیڈ کمیونٹیز، ہاسٹلس کے مالکان اور ایونٹ آرگنائزرس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہولی کی تقاریب منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پولیس نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ماسک کا استعمال کیا جائے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔
پولیس نے راہگیروں اور سڑکوں پر رنگ پھینکنے کے خلاف بھی انتباہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایس۔آئی پاس کے ذریعہ 15،326صنعتیں منظور کی گئیں: وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تلنگانہ