ETV Bharat / state

'سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 30 فیصد اضافہ کی کوئی دوسری مثال نہیں'

تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڑنے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے 11 ویں پے رویزن کمیشن (پی آر سی) کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اس کی مثال ملک کی کوئی دوسری ریاست پیش نہیں کرسکتی۔

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 1:16 PM IST

No other state exemplifies 30% PRC to government employees
سرکاری ملازمین کو 30فیصد پی آرسی کی کوئی دوسری ریاست مثال نہیں:سرینواس گوڑ

تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد 43فیصد پی آر سی دیاگیا تھا اوراب بسوال کمیشن نے 7.5 پی آرسی دینے کی سفارش کی تھی تاہم کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہ میں 30 فیصد فٹمنٹ کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں کتنے فیصد فٹمنٹ دیاگیا ہے؟انہوں نے کہاکہ ریاست میں برسراقتدارآنے کے 7سال میں حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے 73فیصد پی آرسی دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے 14.5پی آرسی دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت ریاستوں میں دس سال کے بعد ہی پی آرسی دیاگیا۔انہوں نے سوال کیا کہ ان ریاستوں کے سرکاری ملازمین ہندوستان میں نہیں رہتے؟انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے سال میں دو کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس وعدہ کا کیا ہوا؟انہوں نے سوال کیا کہ ملک کے بے روزگاروں کی حکومت کو کیافکر نہیں ہے؟

یواین آئی وخ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.