نوجوان کی شناخت تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ منڈل کے فقیرآباد گاوں کے رہنے والے 22 سالہ سی سری رام کے طورپر کی گئی ہے۔
فیس بک پر نوجوان نے مقتولہ کی تصاویر اپ لوڈ کی اور بعض قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے۔
جوائنٹ کمشنر ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ حیدرآباد اویناش موہنتی نے کہا کہ نوجوان نے قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے لئے ”اسٹالن سری رام“پروفائل کا استعمال کیا۔
حیدآباد سائبر کرائم پولیس نے 30 نومبر کو اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا اور سری رام کا پتہ چلاتے ہوئے منگل کو اس کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کو عدالت میں پیش کیاگیا۔