ETV Bharat / state

نظام آباد: وبائی امراض کو روکنے کی مہم - نظام آباد میں لیب کا قیام

ضلع میں کورونا وائرس کے معائنے کےلیے لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اور دو تین دن میں اس کے کام کاج کا آغاز کیا جائےگا۔

نظام آباد: وبائی امراض کو روکنے کی مہم
نظام آباد: وبائی امراض کو روکنے کی مہم
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 10:22 PM IST

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا کی وباء کے پیش نظر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی اور وباء کے پیش نظر عہدیداروں کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے معائنے کےلیے لیاب کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اور دو تین یوم میں اس کے کام کاج کا آغاز کیا جائیگا۔

لیاب میں معائنے کے بعد اور بھی مثبت کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے لہذا ڈاکٹرس کو چوکسی برتنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مثبت کیس ظاہر ہونے کی صورت میں پرائمری کنٹاکٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے 14 دن تک ہوم کوارنٹائن کرنے کی ہدایت دی جائے اور 14 دن کے بعد نگیٹیو آنے کی صورت میں انہیں باہر جانے کی اجازت دیں۔

کورونا ٹسٹز پرزور دیتےہوئے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے کہا کہ ہر پرائمری ہیلت سنٹر کے علاقوں میں گھر گھر سروے کریں اور وائرس کے بارے میں دریافت کریں۔ آئسولیشن میں رہنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھیں اور جو افراد مثبت نہیں ہے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیں۔ کوویڈ سے متعلق کسی قسم کی غلطی نہ ہونے دیں اور ہر روز اپنی تفصیلات سے ضلع انتظامیہ کو واقف کروائیں اور ہر جمعہ کے روز وبائی امراض کے بارے میں خصوصی مہم چلائیں۔

انھوں نے کہا کہ میڈیکل آفیسر دیہاتوں میں سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ، مقامی رہنماوں کے اشترا ک سے کام کریں تو بہتر ہوگااور پرائمری ہیلت سنٹر، میونسپلٹی کے علاقہ میں سنیٹائزر کرائیں اور پرائمری ہیلت سنٹروں کیلئے منظور کردہ رقومات کا استعما ل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.