ETV Bharat / state

Nikhat Zareen نکہت زرین نے حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی - خواتین کی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین

باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نے 26 اور 27 اگست کو منعقد ہونے والی این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی

نکہت زرین نے حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 7:52 PM IST

حیدرآباد:خواتین کی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین نے 26 اور 27 اگست کو منعقد ہونے والی این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن کے 12 ویں ایڈیشن کی جرسی جاری کی۔ حیدرآباد رنرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میراتھن فائیوکے، ٹین کے، ٹوئنٹی ون کے اور فارٹی ٹو کے زمروں میں منعقد کی جائے گی۔ نکہت زرین نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر امیت مکھرجی،حیدرآباد میراتھن کے ڈائریکٹر پرشانت کے ساتھ یہ جرسی جاری کی۔ انہوں نے میراتھن کے سلسلہ میں ہونے والی اس تقریب میں حصہ لینے پر مسرت کا اظہار کیا جس کا انعقاد لوگوں میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

منتظمین نے بتایا کہ میراتھن کی تیاری کے سلسلے میں کھیلوں سے متعلق ملبوسات، سامان اور لوازمات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر جنہوں نے میراتھن کے روٹ میپ کا اعلان کیا نے شائقین کو اپنے نام رجسٹر کرنے کا مشورہ دیا۔ دوسری طرف نکہت زرین ایک ہندوستانی خاتون باکسر ہیں۔جہوں نے کئی برسوں کی اپنی محنت اور بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور محض 24 برس کی عمر میں ہی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرکے ہندستان کا پرچم بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Uruguay Champion یوروگوے نے اٹلی کو ہرا کر انڈر 20 ورلڈ کپ کا خطاب کیا اپنے نام

نکہت زرین ہندوستان کی پانچویں خاتون باکسر ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ نکہت زرین کو ہندوستانی خاتون باکسر میری کوم کے بعد دوسری خاتون باکسر کہاجاتا ہے، جنہوں نے باکسنگ کے عالمی چیمپئن شپ ٹورنامنٹ میں دو گولڈ میڈل جیتے ہی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.