ETV Bharat / state

سی سی ایم بی کی جانب سے کم وقت میں کووڈ-19 کے نتائج کو معلوم کرنے کی نئی پہل - new-initiative-by-ccmb-to-find-out-the-results-of-code-19-in-less-time

حیدرآباد میں واقع معروف سائنسی ادارہ و لیباریٹری سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بایولوجی (سی سی ایم بی) کے ذریعے تیار کردہ ڈرائی سواب ڈائریکٹ آر ٹی - پی سی آر (dry swab RT-PCR test) کے آسان اور تیز رفتار طریقہ کو اب آئی سی ایم آر کے ذریعے ان کی آزادانہ جواز کی بنیاد پر منظوری دے دی ہے اور جلد ہی اسے مارکیٹ میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

CCMB
سی سی ایم بی کی جانب سے کم وقت میں کووڈ-19 کے نتائج کو معلوم کرنے کی نئی پہل
author img

By

Published : May 7, 2021, 11:47 AM IST

Updated : May 7, 2021, 12:02 PM IST

حیدرآباد میں واقع معروف سائنسی ادارہ و لیباریٹری سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بایولوجی (سی سی ایم بی) کے ذریعے تیار کردہ ڈرائی سواب ڈائریکٹ آر ٹی - پی سی آر (dry swab RT-PCR test) کے آسان اور تیز رفتار طریقہ کو اب آئی سی ایم آر کے ذریعے ان کی آزادانہ جواز کی بنیاد پر منظوری دے دی ہے۔

CCMB
لیب

سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بایولوجی کے ذریعہ تیار کردہ اور آئی سی ایم آر کے ذریعہ منظور شدہ ڈرائی سواب پر مبنی براہ راست آر ٹی پی سی آر طریقہ کار کو اب پورے ملک میں ٹیسٹنگ لیبز میں اپنایا جا سکتا ہے۔ آر ٹی پی سی آر کے روایتی اور موجودہ طریقہ کار سے کہیں زیادہ یہ طریقہ کار انجام دینے میں آسان اور کار آمد ہے۔ جسے ٹیسٹنگ لیبز میں موجودہ انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ کو دو سے تین گنا بڑھا سکتا ہے۔ یعنی اس نئے طریقہ کار کے تحت ٹیسٹنگ کے لیے بہت ہی کم وقت درکار ہے۔

اخبار دی ہندو میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سی ایس آئی آر کے سنٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی (سی سی ایم بی) نے کووڈ 19 کے ڈرائی سواب آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹنگ یا "DArRT-PCR"کے لیے طبی عملہ کو تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

CCMB
ٹوئٹ

سی سی ایم بی کے ڈائریکٹر اور ملک کے معروف سائنسدان ڈاکٹر راکیش مشرا نے بتایا کہ ڈرائی سواب ٹیسٹ انتہائی مفید ہے۔ خاص طور پر موجودہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ اسی لیے اس طریقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے۔ اس طریقہ کار پر گذشتہ برس ہی سے تحقیقات چل رہی تھی۔ اس کے بعد سے اب پچھلے کچھ مہینوں میں مختلف لیبز کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی گئی ہے اور اب ڈرائی سواب آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کو باقاعدہ منظوری بھی مل چکی ہے۔

CCMB
لیب

اس طریقہ کار کے لیے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی ایک ایڈوائزری کے ذریعہ مزید توثیق بھی حاصل ہوئی ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں اس طریقے کو جلد سے جلد استعمال کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے لئے کوئی خاص یا مشکل تکنیک نہیں ہے، لیکن ہم ہیلتھ کیئر ورکرز کو اس طریقہ کار سے واقف کرانے میں مدد کے لئے تیار ہیں۔ جو بہت ہی آسان، محفوظ اور تیز تر نتائج کا حامل ہے۔

ڈاکٹر راکیش مشرا نے بیاتا ہے کہ RT-PCR ٹیسٹوں کے روایتی طریقہ کار سے زیادہ ڈرائی سواب ٹیسٹ اسکور کرتا ہے۔ یہ مہنگے لیکویڈ وائرل ٹرانسپورٹ میڈیم (liquid Viral Transport Medium) کی ضرورت کے بغیر ہی جانچ کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔ سی سی ایم بی کے ریسرچ اسکالرس سائی اودئے کرن اور سی گوکولن کا کہنا ہے کہ"روایتی آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج اگلے 24 تا 48 گھنٹوں یا اس سے بھی زائد وقت میں سامنے آتے ہیں، جب کہ اس جدید (ڈرائی سوب) طریقہ کار کے تحت نتیجہ صرف تین گھنٹوں کے اندر ہی سامنے آ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع اور آر این اے آئسولیشن کے اقدامات میں سواب جمع کرنے سے دستبردار ہو جاتا ہے"۔

CCMB
لیب

سی ایس آئی آرنیشنل انوائرمنٹ انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (NEER) کے سائنسدان اور کووڈ۔19 ٹیسٹنگ سنٹر کے سربراہ کرشنا خیرنار نے بتایا کہ "یہ ٹیسٹ صارف دوست ہے کیونکہ یہ نمونوں کی جانچ کے لئے آسانی فراہم کرتا ہے۔ چونکہ اس طریقہ میں کوئی مائع کا استعمال نہیں کیا جاتا، اسی لیے اس میں کوئی اسپلیج (spillage) نہیں ہے۔ ہم پہلے ہی ڈرائی سواب کا استعمال کر کے 50,000 کامیاب ٹیسٹ کر چکے ہیں"۔

ملک کے معروف ادارہ کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈیسٹریل ریسرچ (CSIR) نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسوں میں لگاتار اضافہ کے تناظر میں تیز تر جانچ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی ضمن میں ہم نے ڈرائی سواب پر مبنی براہ راست آر ٹی پی سی آر کی جانچ شروع کی ہے۔ جو کہ ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ موجودہ دستیاب انفرااسٹرکچر کی مدد سے اس طریقہ کار کے تحت دو سے تین گنا زیادہ ٹیسٹس کیے جا سکتے ہیں۔ ہم آئی سی ایم آر سے منظور شدہ لیبز کے طبی عملہ کو اس طریقہ کار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ لیبز ابھی اپنا سلاٹ اس ویب سائٹ http://e-portal.ccmb.res.in/dst_slotbooking/ پر بک کر سکتے ہیں۔

CCMB
لیب

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے طبی پیشہ ور افراد یا لیبارٹیز مزید تفصیلات کے لئے director@ccmb.res.in یا somdattakarak@ccmb.res.in پر ای میل کر سکتے ہیں۔ یا پھر 04027160789 اور 09773468303 نمبرات پر کال بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپولو ہسپتالوں اور میرل لائف پرائیوٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کی گئی ایک مکمل کٹ کو ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے منظوری دے دی ہے اور آئندہ دنوں میں اسے مارکیٹ میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : May 7, 2021, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.