ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے3,307نئے معاملات درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 897 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,08,396 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 1:57 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے3,307نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,38,045ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,788ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 8اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 897 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,08,396 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 27,861ہے جن میں 18,685مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1,06,627کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم3,715نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 1.13کروڑ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 446نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.