ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا کے1708نئےکیسزدرج - کورونا مریضوں کی تعداد

راحت کی بات یہ ہے کہ پیرکے روز کورونا کو شکست دے کر2،009 افراد بازیاب ہوئے۔

تلنگانہ:کورونا کے1708نئےکیسز
تلنگانہ:کورونا کے1708نئےکیسز
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 11:36 AM IST

تلنگانہ میں پیر کی شام 8 بجے تک 46،835 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کروائے گئے جس میں 1،708 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح اب تک درج کیسز کی کُل تعداد 2،14،792 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت برائے تلنگانہ نے قبل ازیں منگل کی صبح ایک بلیٹن جاری کیا تھا۔ جس میں یہ بتایا گیا کہ گزشتہ روز کورونا سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 1233 ہوگئی۔

دوسری جانب راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں کورونا کو شکست دے کر2،009 افراد بازیاب ہوئے۔ اس سے اب تک متاثرین کی تعداد 1،89،351 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نےبتایا کہ ریاست میں اس وقت 24،208 فعال کیسز موجود ہیں۔ جن میں سے 19،748 افراد کا علاج گھریلو قرنطینہ میں کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا تشخیصی ٹیسٹز کی تعداد 36،24،096 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وجئے واڑہ: خاتون کو زندہ جلانےکاواقعہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.