معروف نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے بانیان صحافی پرنئے اور رادھیکا رائے سے سی بی آئی منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔
این ڈی ٹی وی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ'یہ میڈیا کی آزادی ختم کرنے کی کوشش ہے'۔
بیان کے مطابق' یہ بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، این ڈی ٹی وی کے بانی پرنئے اور رادھیکا رائے کو آج ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔
دونوں صحافیوں کا 16 اگست تک واپسی کا ٹکٹ تھا یعنی کہ ایک ہفتے کے بعد وہ دونوں بھارت واپس آجاتے، ان دونوں کومبینہ فرضی بد عنوانی کے معاملے میں روکا گیا جو سی بی آئی کی جانب سے دو برس قبل دائر کی گئی تھی۔
حالانکہ دونوں مالکان سی بی آئی کی تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔
اس طرح کے معاملات جیسے کہ میڈیا مالکان پر چھاپہ ماری کاروائی ایک طرح کا انتباہ ہے کہ میڈیا کو کسی نظریے پر گامزن کیا جارہا ہے۔