ETV Bharat / state

تلنگانہ اردو اکیڈمی کا قومی ویبنار - عصرحاضر میں اُردوزبان وادب کا فروغ

ویبنار میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز‘ لکچررز‘ ماہرین ادب‘ اسکالرز اوردیگر دانشوران اپنے مقالے جات پیش کریں گے۔

تلنگانہ اردو اکیڈمی کا قومی ویبنار
تلنگانہ اردو اکیڈمی کا قومی ویبنار
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 1:43 PM IST

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے18اگست کو منعقد ہونے والے پہلے قومی ویبنار کے بروشر کا رسم اجراء ڈاکٹرمحمدرحیم الدین انصاری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس قومی ویبنار کا موضوع ”عصرحاضر میں اُردوزبان وادب کا فروغ: مسائل اورامکانات“رکھاگیا ہے۔

صدرنشین تلنگانہ اردواکیڈیمی مولانا رحیم الدین انصاری نے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے آج ساری دنیا تھم سی گئی ہے۔ اوراس کا اثر ادبی سرگرمیوں پربھی پڑا ہے لیکن اس کمی کوانٹرنیٹ کے ذریعہ دورکیا جاسکتا ہے۔آج ساری ادبی وتہذیبی پروگرامز آن لائن ہورہے ہیں اور سوشیل میڈیا کواستعمال کرتے ہوئے ہم فروغ اردو میں بھی اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

دنیا کے بدلتے منظرنامہ کو مدنظررکھتے ہوئے تلنگانہ اردواکیڈیمی نے اپنا پہلا قومی ویبنار 18اگست بروز منگل منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس ویبنار میں مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز‘ لکچررز‘ ماہرین ادب‘ اسکالرز اوردیگر دانشوران اپنے مقالے جات پیش کریں گے۔

ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی ڈاکٹرمحمدغوث نے اس موقع پر ویبنار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ قومی ویبنار میں اردو کی متحرک وفعال شخصیات کومدعوکیاگیاہے۔تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی فروغ اردوکے لیے ہرطرح سے کوششیں کررہی ہے اوراسی کی ایک کڑی کے طورپر اس کومنعقدکیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ویبنار میں مہمان خصوصی پروفیسر بیگ احساس اور مہمان اعزازی پروفیسر محمود صدیقی(انچارج رجسٹرار‘مانو) رہیں گے جبکہ کلیدی خطبہ پروفیسر فضل اللہ مکرم(صدر شعبہ اردو‘سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد) کا رہے گا۔ڈاکٹرمحمدناظم علی‘ ڈاکٹر گل رعنا‘ڈاکٹرابرارالباقی‘ ڈاکٹراسلم فاروقی‘ڈاکٹرحمیرہ سعید‘ ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری‘ ڈاکٹرعبدالقدوس‘ عبدالوحید‘ ڈاکٹرعبدالعزیز سہیل‘ ڈاکٹرجہانگیراحساس اور ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری اس قومی ویبنار میں عصرحاضر میں اُردوزبان وادب کا فروغ:مسائل اورامکانات پر مقالہ جات پیش کریں گے۔

ڈاکٹرمحمدغوث نے کہاکہ اس قومی ویبنار کے ذریعہ امید ہے کہ عصرحاضر میں اردوزبان کوکس طرح فروغ دیا جاسکتا ہے اس پر اہم تجاویز ومعلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے محبان اردو اورریسرچ اسکالرز سے اس اہم ویبنار میں شرکت کی درخواست کی ہے۔اکیڈیمی کے فیس بک پیج اوریوٹیوب پربھی اسے پیش کیاجائے گا۔ بروشر کے رسم اجراء کے موقع پرسپرٹنڈنٹ کرشنا‘ محمدارشدمبین زبیری‘ محمدرجب علی‘عطا اللہ‘محمدرفیع کے علاوہ اردو اکیڈیمی اسٹاف موجودتھا۔ ویبنار کی گوگل میٹ آئی ڈی https:/meet.google.com/orp-qyeo-hnc ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر راحت اندوری کورونا سے متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.