ETV Bharat / state

حقوق انسانی کمیشن کی ڈاکٹر دشا کے اہل خانہ سے ملاقات - ڈاکٹر دیشا

ڈاکٹر دشا کے قتل کے ملزمین کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لیے حیدرآباد دورے پر آئے حقوق انسانی کمیشن کے وفد نے دورے کے دوسرے روز ڈاکٹر دشا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

حقوق انسانی کمیشن کی ڈاکٹر دیشا کے اہل خانہ سے ملاقات
حقوق انسانی کمیشن کی ڈاکٹر دیشا کے اہل خانہ سے ملاقات
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 12:12 AM IST

دشا کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے انہیں پولیس اکیڈمی میں طلب کیا گیا تھا جہاں دشا کے والد، والدہ اور بہن سے بات کی۔

ان افراد کو سخت پولیس سکیورٹی میں شمس آباد میں واقع مکان سے راجیندر نگر پولیس اکیڈمی لے جایا گیا۔

حقوق انسانی کمیشن سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر دشا کے والد اور ان کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'حقوق انسانی کمیشن کے وفد سے ان کی ملاقات اطیمنان بخش رہی جس میں دشا سے متعلق تفصیلات دریافت کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 'انکاؤنٹر سے متعلق کوئی بھی سوال نہیں کیا گیا نہ ہی کسی قسم کے متنازع سوالات کیے گئے۔

دشا کے والد نے بتایا کہ 'جو سوالات ان سے کیے گئے انہوں نے اس کا جواب دیا نیز وفد نے ان کی باتوں کو نوٹ کرلیا۔

واضح رہے کہ حقوق انسانی کمیشن نے ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمین کے انکاؤنٹر پر سائبرآباد پولیس کو نوٹس جاری کیا اور دو روز سے اس انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلات اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔

Intro:ڈاکٹر دیشا کے قتل کے ملزمین کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کیلئے حیدرآباد دورے پر آئے قومی حقوق انسانی کمیشن کے وفد نے اپنے دورے دوسرے روز مقتول ڈاکٹر کے ارکان خاندان سے ملاقات کی_ ملاقات کیلئے ڈاکٹر کے ارکان خاندان کو پولیس اکیڈمی میں طلب کیا گیا جہاں ان سے سازگار ماحول میں دیشا کے والد، والدہ اور بہن سے دیشا کے قتل کے متعلق تفصیلات حاصل کیں_ ان افراد کو سخت پولیس سیکیورٹی میں شمس آباد میں واقع مکان سے راجیندر نگر پولیس اکیڈمی لے جایا گیا_ دیشا کے ارکان خاندان سے حقوق انسانی کمیشن کی بات چیت رات 9 بجے تک جاری رہی_

Body:کمیشن سے ملاقات کے بعد مقتولہ کے والد اور ان کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حقوق انسانی کمیشن کے وفد سے ان کی ملاقات اطمنان بخش رہی جس میں دیشا کے حادثے کے متعلق تفصیلات دریافت کی گیئں انکاؤنٹر سے متعلق کوئی بھی سوال نہیں کیا گیا نہ ہی کسی قسم کے متنازع سوالات کئیے گئے_ ان کے والد نے بتایا کہ جو سوالات ان سے کئیے گئے انہوں نے اس کا جواب دیا وفد نے ان کی بتائی باتوں کو نوٹ کرلیا_ واضح ہو کہ حقوق انسانی کمیشن نے ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمین کے انکاؤنٹر پر سائبرآباد پولیس کو نوٹس جاری کیا اور دو روز سے اس انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلات اکٹھا کرنے میں مصروف ہے_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.