ETV Bharat / state

تلنگانہ: رکن اسمبلی نرسمہا نہیں رہے - ناگرجنا ساگر رکن اسمبلی کی موت

ناگرجنا ساگر کے رکن اسمبلی نومولہ نرسمہا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر رکن اسمبلی نے آخری سانس لی۔ صبح 5:30 بجے انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔

رکن اسمبلی نومولہ نرسمہا انتقال کر گئے
رکن اسمبلی نومولہ نرسمہا انتقال کر گئے
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:13 AM IST

نومولہ نرسمہا 9 جنوری 1956 کو نلگنڈہ ضلع کے پیلم میں پیدا ہوئے۔ سنہ 1999 اور 2004 میں وہ سی پی ایم سے رکن اسمبلی رہے۔ 2013 میں وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوئے۔ 2018 میں ٹی آر ایس سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے رکن اسمبلی کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ نومولہ ایک بہترین لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وہ اپنی ساری زندگی لوگوں کا کام کرتے رہے۔ ان کی موت پارٹی کے لیے ناگرجنا ساگر کی عوام کے لیے المیہ ہے۔ وزیراعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی انتخابات: اسدالدین اویسی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.