اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع ضلع پنچایت روم میں اسسٹنٹ ٹیچرز کا تقرری پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے عمل کے تحت تیسرے مرحلے کے 25 اساتذہ میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال اور ضلع انتظامیہ کے ذریعے تقرر نامے تقسیم کئے گئے۔
مظفر نگر ضلع میں 260 آسامیاں الاٹ کی گئیں۔ پہلے مرحلے میں 224 دوسرے مرحلے میں چار اور تیسرے مرحلے میں 25 اس طرح 253 معاون اساتذہ کو تقرر نام ےتقسیم کیے جاچکے ہیں۔
اس سے متعلق کامیاب خاتون امیدوار ماہین شاہ نے بتایا' میرے والدین بھی گورنمنٹ ٹیچر ہیں اور میری بھی خواہش تھی کہ میں بھی ایک گورنمنٹ ٹیچر بنوں۔ آج اللہ کا کرم ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہوا اور میں بھی ایک گورنمنٹ ٹیچر بن گئی۔ انھوں نے ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اس کامیابی کے پیچھے کڑی محنت اور ان کے والدین کا بھرپور تعاون رہا اور وہ گورنمنٹ جاب پاکر کافی خوش ہیں اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔