ETV Bharat / state

پولیس کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلم نوجوانوں کا اقدام

کورونا وائرس کی سنگینی کے پیش نظر حیدرآباد کے چند نوجوانوں نے حیدرآباد سٹی پولیس کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی گاڑیوں کو سیناٹائز کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

muslim youth sanitizing police vehicle
پولیس کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلم نوجوانوں کا اقدام
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:46 PM IST

کاروں کی مصنوعات فروخت کرنے والے، یہ نوجوان اپنی آمدنی کا کچھ حصہ پولیس کی صحت پر خرچ کرہے ہیں۔ پولیس ملازمین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ان نوجوانوں نے آمد و رفت کیلئے استعمال کی جانے والی پولیس کی گاڑیوں کو سیناٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کل حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

نوجوانوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے اس کا آغاز کیا۔ پہلے رضا کونڈا کمشنریٹ کی تمام گاڑیوں کو سیناٹائز کرنے کے بعد اب حیدرآباد سٹی پولیس کی گاڑیوں کو سیناٹائز کیا جائے گا۔

اس کام کو انجام دینے والے نوجوان محمد سہیل نے بتایا کہ،' لاک ڈاؤن کے بعد پولیس ملازمین بھی کورونا سے متاثر ہوئے اور کچھ نے اس کی وجہ سے اپنی جان گنوا دی۔ پولیس اہلکاروں کو کورونا سے متاثر علاقوں میں ملازمت انجام دیتے دیکھ کر انہیں پولیس کی صحت کا خیال آیا۔'

انہوں نے کہا کہ، 'آج کل خود کو سیناٹائز کرنے کا عمل عام ہوچکا ہے، لیکن گاڑیوں کو سیناٹائز نہیں کیا جارہا جو کہ نہایت ضروری ہے۔ کورونا سے متاثر افراد گاڑی کو چھولے تو پولیس ملازم اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اسلئے انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کا کا بیڑہ اٹھایا۔''

ایڈیشنل کمشنر ٹریفک انل کمار نے نوجوانوں کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.