ETV Bharat / state

حیدرآباد: موسی ندی کی صفائی کا مطالبہ - آس پاس کی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

حیدرآباد میں واقع موسی ندی جو صدیوں تک صاف شفاف پانی سے لبریز اور عرصے دراز تک انسانوں، مویشیوں اور کھیتوں کو سیراب کرتی رہی ہے، گذشتہ چار دہائیوں سے آلودگی و تعفن کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

musi river in hyderabad telangana
موسی ندی آلودگی و تعفن کا مرکز، حکومت سے صفائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 10:26 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع موسی ندی میں روز بروز آلودگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومتیں اس کی صفائی و بازیابی کے دعوے کرتی رہتی ہیں اور اس کے لیے ہر دور حکومت میں خاص بجٹ مختص ہوتا رہا۔ لیکن اس کی حالت میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوئی۔

اس کی آلودگی و تعفن کی وجہ سے آس پاس کی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آلودگی کے باعث مچھروں کی کثرت ہے جس کی وجہ سے عوام مختلف امراض میں مبتلا رہتے ہیں۔

موسی ندی آلودگی و تعفن کا مرکز، حکومت سے صفائی کا مطالبہ

موسم برسات میں امراض کا سلسلہ عام بات ہے۔ ان دنوں حیدرآباد کورونا کے علاوہ موسمی امراض کی لپیٹ میں ہے۔

قدیم موسی ندی کے متعلق شہر کے معمر افراد کا کہنا ہے کہ اپنے بچپن یا جوانی میں انہوں نے اس ندی میں صاف شفاف پانی دیکھا تھا جس سے عوام استفادہ کیا کرتے تھے اور اس کے کنارے موجود کھیت بھی اس کے پانی سے سیراب ہوا کرتے تھے۔ لیکن گذشتہ 40 برس میں ندی ایک آلودہ نالے میں تبدیل ہوگئی ہے جس کا حکومت کو بھی کوئی خیال نہیں۔

عوام نے کہا کہ اس ندی کو صاف کرنے کا کئی حکومتوں نے دعوی کیا لیکن اپنے دعوے میں وہ ناکام رہیں۔ موسی ندی کے کنارے بسنے والے عوام نے موجودہ حکومت سے اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.