حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں منور فاروقی کا شو بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی دھمکی کے باوجود کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس دوران بی جے پی کے حامیوں نے پروگرام کے ارد گرد زبردست ہنگامہ کیا اور کامیڈین منور فاروقی کے شو میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم جائے وقوع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے پانچ سے زائد بی جے پی کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:
راجہ سنگھ کو حراست میں لینے کے بعد بی جے پی کے کارکنوں نے ہنگامہ کیا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی کے کئی کارکنون کو حراست میں لیا اور اگلی کارروائی شروع کردی۔