ایم ایس IAS اکیڈمی میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ ہوگا۔جس کے لیے ملک بھر میں 78 مراکز قائم کیے گئے۔
ایم ایس اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے کہا کہ ایم ایس IAS اکیڈمی کے دو طلبہ فیضان احمد اور ہارس سمیر گزشتہ یو پی ایس سی فائنل امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
فیضان احمد نے آل انڈیا میں 58 اور حارث سمیر نے آل انڈیا میں 270 واں رینک حاصل کیا -ایم ایس IAS اکیڈمی میں سول سروس کے امتحانات کی تیاری کی اگلی بیچ کو منتخب کرنے کے لئے7 نومبر کو ایک داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کے لیے ملک کے بھر میں 78 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں-
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: 30واں جلسۂ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد
حیدرآباد میں ایم ایس آئی IASاکیڈمی میں گزشتہ پانچ سالوں سے سول سروس امتحان کی تیاری کی خواہش و نوجوانوں کیلئے مفت اقامتی کوچنگ کا انتظام کر رہی ہے- انور احمد نے مزید کہا کہ یہ ٹیسٹ بروز اتوار 7نومبر 2021 کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کے داخلے کے لیے رجسٹریشن بذریعہ آن لائن ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی ویب سائٹ www.mseductionacademy.in پر کیا جاسکتا ہے-
انوار احمد نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کو پاس کرنے اور اس کے بعد انٹرویو کے ذریعے منتخب طلبہ کو ایم ایس آئی ایس اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایس IAS اکیڈمی میں کوچنگ بالکل مفت ہے جہاں طلبہ کو قیام و طعام کے ساتھ ساتھ اسٹڈی کے لیے سازگار ماحول ہر طرح کی سہولت اور رہبری کی جاتی ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ ورزش کے لئے جم کا بھی انتظام ہے-