یو پی ایس سی سول سروس امتحان میں حیدرآباد ایم ایس ای اے ایس اکیڈمی کے دو طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ایم ایس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے طالب علم فیضان احمد اور حارث سومیر کو تہنیت پیش کی گئی۔
بتادیں کہ فیضان احمد کا تعلق راجستھان سے ہیں۔ مالی اعتبار سے کمزور فیضان احمد نے آل انڈیا سول سروس میں 58 رینک حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں، اگر انہیں موقع ملا تو وہ خصوصی طور پر خواتین کے حقوق کی تحفظ کے لیے کام کریں گے۔'
اس موقع پر انہوں نے اپنے والدین اور ایم ایس ایجوکیشنل آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا۔ حارث سومیر جنہوں نے آل انڈیا میں 270 رینک حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ یو پی ایس سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے بعد میں نے یہ عزم کیا کہ میں تعلیمی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا۔ حارث کے بھائی ندیم الدین ای پی ایس ہیں۔ حارث سومیر کا تعلق ریاست کرناٹک کے بیدر سے ہے۔
- مزید پڑھیں: بغیر کوچنگ کے یو پی ایس میں کامیابی حاصل کرنے والی صدف چودھری
- اے ایم یو: آر سی اے کے تین طلبہ نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی
اس موقع پر چیئرمین ایم ایس ایجوکیشنل آرگنائزیشن عبداللطیف نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے برسوں میں یو پی ایس سی امتحان میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوشش کرنے کی بات کہیں۔