تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن پارلیمان، کے پربھاکر ریڈی کی دختر کیرتی ریڈی کے نام کو دنیا کی مشہور میگزین فوربس نے انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ملک کی بااثر 30 نوجوان شخصیات میں 24 سالہ کیرتی ریڈی بھی شامل ہیں۔
سدی پیٹ ضلع کے پوتھارام گاؤں سے تعلق رکھنے والی کیرتی ریڈی اسٹیک وگ نامی کمپنی کی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔ وہ اس کمپنی کی شریک بانی بھی ہیں۔ یہ کمپنی ویکسین کی منتقلی پر نظر رکھتی ہے اور فارما کمپنیوں سے کولڈ اسٹور تک ویکسین منتقل کرنے کے عمل کا ٹریک کرتی ہے۔
کیرتی ریڈی اس سال فوربس کی فہرست میں شامل ہونے والی 13 خواتین میں شامل ہیں۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے گلوبل ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'چھیڑخانی کے واقعات کوروکنےکےلیے،شی ٹیمزتمام اضلاع میں سرگرم'