حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹی ہلاک ہوگئی۔ یہ حادثہ ضلع کے اٹکیال منڈل کے دھرمارم گاؤں میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار چلانے والے نے توازن کھو دیا اور یہ کار، ڈی سی ایم وین سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار میں سوار ماں اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ Road accident in Telangana
یہ بھی پڑھیں: Jagtial Road Accident جگتیال سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک
دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا۔تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بانسواڑہ سے اے پی کے تروپتی جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔
یو این آئی