ETV Bharat / state

تلنگانہ میں بیشتر تالاب لبریز - تلنگانہ کی خبریں

جگتیال ضلع کے کورٹلہ حلقہ کے تالاب لبریز ہوگئے، اور بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔

تلنگانہ میں بیشتر تالاب لبریز
تلنگانہ میں بیشتر تالاب لبریز
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:29 PM IST

تلنگانہ میں گزشتہ چار دنوں سے ہوئی بارش کے نتیجہ میں کئی مقامات پر آمد ورفت متاثر ہوئی۔سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے نتیجہ میں کئی دیہاتوں کا رابطہ ٹوٹ گیا اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی متاثر ہوئی۔

جگتیال ضلع کے کورٹلہ حلقہ کے تالاب لبریز ہوگئے اور بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں ضلع کے ابراہیم پٹنم،فقیر کونڈاپور تالابوں کا پانی شاہراہوں پر بہنے لگا جس کے نتیجہ میں کئی دیہاتوں کے درمیان رابطہ ٹوٹ گیا اور آمد ورفت متاثر ہوئی۔ضلع میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں ویلگاٹور منڈل کے جگدیوپیٹ میں جنگل نالہ پروجیکٹ لبریز ہوگیا۔پیگڑپلی منڈل کے دھرماپور میں سری رام ساگر پروجیکٹ کنال کا پانی کھیتوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

بتیکاپلی،آراپلی،موٹاپلی دیہاتوں کو جوڑنے والے پُل پر پانی ہونے سے ان علاقوں کا رابطہ ٹوٹ گیا۔بین ضلع کی سرحد رائے پٹنم کے قریب ایلم پلی بیک واٹر کا پانی جمع ہوگیا۔منچریال ضلع کے جئے پور منڈل میں ٹیکا مٹلا تالاب لبریز ہوگیا۔بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں نرسنگ پور،کشٹاپور اور دیگر دیہاتوں میں آمد ورفت متاثر ہوئی۔سوریہ پیٹ ضلع کا کوداڑ پداچیروتالاب بھی لبریز ہوگیااور اس کا پانی کھیتوں میں داخل ہوگیا۔

اس تالاب کا منظر دیکھنے کےلیے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اورنوجوانوں نے تالاب کی ویڈیوز بھی لی۔سنگاریڈی ضلع میں بھی بعض تالابوں کے لبریز ہونے کی اطلاع ملی ہے۔نظام آباد ضلع کے کئی تالابوں کی سطح میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'سکندرآباد کنٹونمنٹ کی بند سڑکیں دوبارہ کھولیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.