ضلعی ائمپلائمنٹ ایکسچینج میں درج بیر وزگارملازمین کی تعداد میں 4,22,055مرد اور1,94,634خواتین ہیں۔اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے ارکان اسمبلی سامباسیواراو،ویرانجینوسوامی اور دیگر کو دیئے گئے تحریری جواب میں یہ بات بتائی گئی۔13اضلاع میں سے وشاکھاپٹنم میں سب سے زیادہ بے روزگاروں کی تعداد ہے۔ Unemployment in Andhra Pradesh
یہ بھی پڑھیں: Revanth Reddy on Jobs: 'تلنگانہ میں اقتدار میں آتے ہی دو لاکھ روزگار دیں گے'
اس ضلع میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد 98,504ہے۔اس کے بعد ضلع کرنول دوسرے نمبرپر ہے جہاں بے روزگاروں کی تعداد 64,294ہے۔وزیراعلی جگن موہن ریڈی کاآبائی ضلع کڑپہ،بیروزگاروں کی تعداد میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔اس ضلع میں یہ تعداد 58,837ہے۔اننت پور ضلع میں سب سے کم 18,730نوجوان بے روزگار ہیں۔
یواین آئی