حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کی ڈائرکٹر ناگارتنا نے جاریہ سال شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں زراعت کے لیے سازگار ماحول ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مغرب مانسون کے 5 جون کو وسطی کرناٹک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جہاں ہوا کی رفتار کے لحاظ سے یہ 8 اور 10 جون کے درمیان اس کے تلنگانہ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
جنوب مغرب مانسون کے سبب جزائر انڈمان اور نکوباڑ میں شدید بارش متوقع ہے۔ ہوائیں جنوب مغربی سمت سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال جنوب مغرب مانسون کی ایک ہفتہ پہلے آمد متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوب مغرب مانسون کے اس مہینے کی 27 تاریخ تک معمول کے عمل سے چار دن پہلے کیرل میں داخل ہونے کی امید ہے۔ موجودہ موسمی حالات کے لحاظ سے کیرل میں بہتر بارش کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Mecca Masjid Blast Anniversary: مکہ مسجد دھماکہ کی 15 ویں برسی
ناگارتنانے کہا کہ جنوب مغرب مانسون 8 اور 10 جون کے درمیان تلنگانہ سے ٹکرائے گا۔ انہوں نے موجودہ موسمی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال شدید بارش کا امکان ہے اور یہ موسم زراعت کے لیے سازگار رہے گا۔ رواں سال مارچ سے گرمی کی شدت دیکھی جارہی ہے اورریاست کے تمام اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ ناگارتنا نے کہا کہ تمام اضلاع کے کلکٹروں کو روزانہ موسم کی رپورٹس بھیجی جارہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ موسم کی تفصیلات کسانوں کیلئے وقتاً فوقتاً دستیاب رہیں۔
یو این آئی