ETV Bharat / state

Mohammad Azharuddin اظہر الدین وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:17 PM IST

محمد اظہر الدین کا شمار کرکٹ کی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ایک چست، برق رفتار فیلڈربھی تھے۔ اظہر الدین 1990 کی دہائی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کرچکےہیں۔Mohammad Azharuddin Of The Finest Batsmen

اظہرالدین: وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں

نئی دہلی: اپنے ملک کے لئے کرکٹ کھیلنا کسی بھی کرکٹر کا ایک عظیم خواب ہوتا ہے اور جب یہ خواب پورا ہوتا ہے تو پورے ملک کو اس کھلاڑی سے امیدیں وابستہ ہوجاتی ہیں۔ انہیں امیدوں کو پورا کرنے کےلئے ایک تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان کی ہر ٹیم کو اشد ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے ہی مایہ ناز کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی محمد اظہر الدین ہیں ۔ اظہر الدین، شاید اس کھلاڑی کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ اس کھلاڑی نے اپنی بلے بازی کے بل بوتے پر ٹیم انڈیا کو کئی میچوں میں جیت کا تحفہ دیا۔

محمد اظہر الدین کا شمار کرکٹ کی دنیا کے بہترین بلے باز وں ہوتا ہے ۔ وہ ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ایک چست ، برق رفتار فیلڈربھی تھے۔اظہر الدین 1990 کی دہائی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کرچکےہیں۔وہ ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں ہندوستان کو تقریباً90 ایک روزہ میچوں میں فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:Sourav Ganguly On All T-20 Leagues مالی طور پر مضبوط ٹی ٹوئنٹی لیگز ہی بچ پائیں گی

حیدرآباد، ریاست تلنگانہ میں محمد اظہر الدین 8 فروری 1963 کو پیدا ہوئے۔ اظہر کی پرورش بچپن سے ہی حیدرآباد میں ہوئی ۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم آل سینٹس ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل پوری کی۔ یہ اسکول وہ مقام تھا جہاں سے اظہر نے کرکٹ کو اپنا پیشن بنایا۔ اس سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی نوعمر بچوں کو بہترین تربیت دی جاتی تھی ، خاص کر کرکٹ کی بہترین پریکٹس کرائی جاتی تھی۔اظہر نے نظام کالج، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد، تلنگانہ سے بیچلر آف کامرس میں گریجویشن کیا۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.