حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے مرکز اور گجرات حکومت سے بلقیس بانو سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ملک کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے بلقیس بانو کی عصمت ریزی اور ان کے ارکان خاندان کو قتل کرنے والے مجرمین کی معافی کو مسترد کرنے کے معاملہ میں سنائے گئے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ بی جے پی بلقیس بانو کے مجرموں کے ساتھ کھڑی تھی اس لیئے انھیں معافی مانگنی چاہیے۔ اس کے لئے گجرات کی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کو بھی اس سلسلے معاملے میں اپنے موقف کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلقیس بانو پر فیصلے سے بی جے پی کی خواتین مخالف سوچ بے نقاب، راہول پرینکا
انہوں نے کہاکہ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں بلقیس بانو سے معافی مانگنی چاہئے۔ انھوں نے سوال کیا کہ جن لوگوں نے جیل سے رہا ہونے کے بعد مجرموں کا استقبال کیا وہ کون لوگ تھے۔ ان لوگوں کا کس سیاسی جماعت سے تعکق تھا۔جن لوگوں کا تعلق تھا وہ معافی مانگیں۔