کسی بھی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد بل کی ادائیگی عام بات ہے تاہم ایک گاہک نے بل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے کاونٹر پر بیٹھی خاتون کی موبائل بھی چوری کرلی۔ یہ چوری کی واردات تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے جیوتی نگر کی ایک ہوٹل میں ایک شخص نے کھانا کھایا جس کے بعد وہ بل کی ادائیگی کے لئے کاونٹر پر پہنچا جہاں ایک خاتون بیٹھی ہوئی تھی۔ اس نے بل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اس خاتون کی سیل فون بھی چوری کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کیمور: جے سی بی چوری کرنے آئے چور گرفتار
اس واردات کے وقت خاتون بھی وہیں تھی تاہم وہ اپنے کام میں مصروف تھی۔چوری کی یہ واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی جس کے بعد خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔
(یو این آئی)