ETV Bharat / state

ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ، ٹی آر ایس کی انتخابی مہم

وقف بورڈ چئیرمین محمد سلیم نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ گھر گھر پہنچ کر گریجویٹ رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل کریں۔

ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ، ٹی آر ایس کی انتخابی مہم
ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ، ٹی آر ایس کی انتخابی مہم
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:11 AM IST

ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر کےلیے ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ٹی آرایس رہنماوں ہفتے کے روز انتخابی مہم چلائی۔

گریجویٹ حلقہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہفتے کے روز مشیرآباد میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ ریاستی وزیرسرینواس یادو، صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم، رکن اسمبلی ایم گوپال اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

محمد سلیم نے وزیرداخلہ محمد محمود علی کے ہمراہ اعظم پورہ میں منعقدہ جلسہ عام سے بھی مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں طلباء اور نوجوانوں کی بھلائی اور ترقی کے کئی اقدامات کئے گئے۔

تمام طبقات کیلئے حکومت نے تعلیمی اور معاشی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ محمد سلیم نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ گھر گھر پہنچ کر گریجویٹ رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل کریں۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کے حق میں ووٹ دینا اپنے ووٹ کو ضائع کرنا ہے۔ محمد سلیم نے دعوی کیا کہ تلنگانہ ترقی اور فلاح و بہبود میں ملک کی نمبر ون ریاست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.