ETV Bharat / state

نظام آباد: ضمنی انتخاب کےانتظامات مکمل

تلنگانہ قانون ساز کونسل نشست کا ضمنی انتخاب جمعہ کو ہوگا۔

نظام آباد: ضمنی انتخاب کےانتظامات مکمل
نظام آباد: ضمنی انتخاب کےانتظامات مکمل
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 2:23 PM IST

ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ادارہ جات مقامی سے ریاستی قانون ساز کونسل کی نشست کےضمنی انتخاب کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جمعہ کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

جمعرات کو پولنگ ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں میں پولنگ کے ساز وسامان تقسیم کیے گئے۔نظام آباد ضلع مستقر میں واقع پالی ٹکنک کالج میں بنائے گئے ڈسٹری بیوشن سنٹر سے پولنگ کے مراکز جانے والے اہلکاروں کو بیلٹ باکسز،بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری سامان فراہم کیے گئے۔

کورونا وبا کے پیش نظر تمام تراحتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی تشہیر کا کام گزشتہ روز ہی اختتام کو پہنچا۔رائے دہی کے سلسلہ میں رائے دہی کے مراکز کی تعداد کو 22کردیاگیا ہے۔ان میں نظام آباد ضلع میں 28،کاماریڈی ضلع میں 22 مراکز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا سے 12 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.