ETV Bharat / state

BJP MLA Threatens Voters: بی جے پی رہنما کی عوام کو دھمکی، یوگی کو ووٹ نہیں دیا تو چلوائیں گے بلڈوزر - بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ کی عوام کو دھمکی

بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ جو شخص یوگی آدتیہ ناتھ کو ووٹ نہیں دے گا اس کے گھر پر بی جے پی بلڈوزر چلوا دے گی۔ BJP MLA Threatens Voters

بی جے پی رہنما کی عوام کو دھمکی، یوگی کو ووٹ نہیں دیا تو چلوائیں گے بلڈوزر

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 10:47 PM IST

تلنگانہ کے گوشہ محل سے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے یوپی انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں انہوں نے عوام کو دھمکاتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی بات کہی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس شخص کے گھر پر بلڈوزر چلائے گی جو یوگی آدتیہ ناتھ کے حق میں کو ووٹ نہیں دے گا۔ BJP MLA Threatens Voters

بی جے پی رہنما کی عوام کو دھمکی، یوگی کو ووٹ نہیں دیا تو چلوائیں گے بلڈوزر

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ان دو مراحل میں صرف چند مقامات پر سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔ کچھ لوگ یوگی جی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو براہ کرم آگے آئیں اور یہ الیکشن جیتنے کے لئے ہمارے یوگی آدتیہ ناتھ کی حمایت کریں۔ یوگی جی نے یوپی میں ہزاروں بلڈوزر اور جے سی بی خریدے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہم ان ووٹروں کی فہرست بنائیں گے جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا۔ اگر آپ یوپی میں رہنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں ورنہ ریاست چھوڑ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار بھی یوگی کی حکومت آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.