بیرسٹراسدالدین اویسی کی ہدایت پر کوثر محی الدین نے آج صبح زونل کمشنر روی کرن،چیف انجینئر ایس این ڈی پی اور جی ایچ ایم سی مینٹینس ٹیم کے ساتھ مختلف محلہ جات کا دورہ کیا۔ Kausar Mohiuddin visited the Karwan Constituency
اس موقع پرشاہم حاتم ٹینک کٹورہ ہاؤز، قلی قطب شاہ نگر، جمالی کنٹہ،بال ریڈی نگر،نظام کالونی اور ندیم کالونی، ریشم باغ میں ڈرین کے کاموں اوردیگر کاموں کاجائزہ لیاگیا۔ بالک پور نالہ اور ریتی باؤلی نالہ کے کاموں کے کاموں بھی جائزہ لیاگیا۔
فوجی عہدیدارو ں کی جانب سے این اوسی کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ اس موقع پر علاقہ کے کارپوریٹرس اور مجلسی سرگرم کارکن موجودتھے۔
یہ بھی پڑھیں: Azamnagar: بریلی کا مسلم اکثریتی علاقہ اعظم نگر بنیادی سہولیات سے محروم
بعدمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوثرمحی الدین نے کہاکہ زونل کمشنر اور مختلف عہدیداروں کے ساتھ بلکاپور نالہ کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ فوج کی جانب سے چیک ڈیم جو بنایاگیا ہے اس کوبتایاگیا۔ ندیم کالونی،قلی قطب شاہ نگر،ریشم باغ اوردیگر علاقو ں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
جتنے بھی علاقو ں کا دورہ کیاگیا وہاں ترقیاتی کام جاری ہے۔ جلد سے جلد کاموں کوتکمیل کرنے کا عہدیدارو ں کی جانب سے تیقن دیاگیا۔
حال ہی میں ایک مہینہ قبل چیف انجینئرس، کے ساتھ نے بغداد کالونی اور کٹورہ ہاؤز علاقوں کا دورہ کیاگیاتھا جہاں پرکام منظورہوئے۔ ریتی باؤلی علاقہ سے آرمی علاقہ تک ڈریل کا ایک پرپوزل دیاگیاتھا،آرمی عہدیداروں کی جانب سے این اوسی کاانتظارہے۔ جیسے ہی اسے منظوری ملے گی کام شروع ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں اعلیٰ عہدیدار ربط میں ہیں۔ اس دورہ کے موقع حلقہ کاروان کے تمام کارپوریٹرس اور مجلس کے سرگرم کارکن موجودتھے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے صدربیرسٹراسدالدین اویسی کی قیادت میں حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی کام جاری ہے اور عوام کے مسائل کاجائزہ لینے کے لیے مجلسی اراکین اسمبلی دورے کرتے رہتے ہیں۔