ETV Bharat / state

رکن اسمبلی احمد پاشا قادری کورونا مثبت - ایم آئی ایم

بدھ کے روز مذکورہ رہنما کا ایک نجی ہسپتال میں کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ احمد پاشا قادری کو اعضا شکنی کی شکایت ہے۔

رکن اسمبلی احمد پاشا قادری کورونا مثبت
رکن اسمبلی احمد پاشا قادری کورونا مثبت
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 11:18 AM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینئررہنما حیدرآباد سے حلقہ یاقوت پورہ کے رکن اسمبلی احمد پاشا قادری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز مذکورہ رہنما کا ایک نجی ہسپتال میں کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ احمد پاشا قادری کو اعضا شکنی کی شکایت ہے۔ اس کے علاوہ دوسری کوئی علامت ان میں نہیں پائی گئی۔ تاہم ڈاکٹرز نے انھیں 14دن گھریلو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

احمد پاشا قادری ایم آئی ایم کے معتمد عمومی ہیں، مذکورہ رہنما سلطان صلاح الدین اویسی کی رفاقت میں رہ چکے ہیں۔ اپنے حلقے میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ قادری زمین پر کام کرنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.