ETV Bharat / state

طالبہ کو قابل اعتراض پیغامات بھیجنے والا ٹیچر گرفتار - misbehave teacher arrested

حیدرآباد کے ایک اسکول میں فزکس مضمون پڑھانے والے ایک ٹیچر نے آن لائن پڑھائی کے دوران ایک 15 سالہ طالبہ سے اس کا فون نمبر حاصل کرلیا۔ اس کے بعد اس نے طالبہ کو انتہائی قابل اعتراض پیغامات بھیجنا شروع کردیا۔ اس کے بعد قابل اعتراض تصاویر ارسال کی۔

طالبہ کو بیہودہ مسیجز بھیجنے والا ٹیچر گرفتار

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 9:11 PM IST

استاد اور شاگرد کا رشتہ مقدس ہوتا ہے۔ ماں باپ کے بعد سب سے زیادہ استاد کا ادب و لحاظ کیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کچھ اساتذہ اس مقدس و پاکیزہ رشتہ کو روندتے ہوئے حدود کو پار کردیتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک ٹیچر نے اپنی ایک شاگردہ کو قابل اعتراض تصاویر بھیجی ہیں۔ پولیس نے استاذ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے ایک اسکول میں فزکس مضمون پڑھانے والے ایک ٹیچر نے آن لائن پڑھائی کے دوران بہانے سے ایک 15 سالہ طالبہ سے اس کا فون نمبر حاصل کر لیا۔ اس کے بعد اس نے طالبہ کو انتہائی قابل اعتراض پیغامات بھیجنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد قابل اعتراض تصاویر ارسال کی۔ اتنا ہی نہیں اس نے طالبہ کو وہاٹس ایپ پر ویڈیو کال بھی کیا۔

طالبہ نے جب اس کی شکایت ایک دوسرے ٹیچر سے کی تو انہوں نے اس کی بات کو نظر انداز کر دیا۔ طالبہ کے والدین کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے خاطی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ سائبرآباد پولیس نے ان دونوں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.