ETV Bharat / state

Minortiy Charman HM Mahmood Ali: نامزد اقلیتی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات - نو نامزد چیرمن برائے اقلیتی کمیشن طارق انصاری

تلنگانہ کے نو نامزد چیرمن برائے اقلیتی کمیشن طارق انصاری نے گزشتہ روز ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ریاستی وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ محنتی کارکنان کی خدمات کو نطر انداز نہیں کرتے ہیں۔

نامزد اقلیتی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 4:51 PM IST

نامزد اقلیتی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے نو نامزد چیرمن برائے اقلیتی کمیشن طارق انصاری نےریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان اقلیتی طبقے کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے نو نامزد چیرمن طارق انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں شال پوشی اور گلدستہ پیش کیا۔تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ محنتی کارکنان کی خدمات کو نطر انداز نہیں کرتے ہیں۔وہ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے والوں کی تعریف کرتے ہیں۔

انہوں نے نو نامزد(منتخب) چیرمن سے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جو ذمہ داری سونپی ہے۔ہر حال میں ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں گے۔اقلیتی طبقے کے مسائل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔

وزیر داخلہ نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے طارق انصاری کی محنت اور قابلیت کا اعتراف کیا. ملک پیٹ انچارج محمد اعظم علی نے بھی طارق انصاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو بھی قربانیاں پیش کی ہیں۔وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سے نبھائیں گے۔محمد اعظم علی نے نو نامزد چیرمن سے امیدیں ظاہر کیں کہ اقلیتی کمیشن میں زیر التواء، اقلیتوں کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل ہوجائیں گے.

دوسری طرف چیرمن برائے اقلیتی کمیشن طارق انصاری نے وزیر داخلہ اور محمد اعظم علی کے تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ اقلیتی طقبے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Six Social Activist Join BRS ناگپور کے چھ سماجی کارکنان تلنگانہ کی بی آر ایس میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.