ETV Bharat / state

Harish Rao on Minorities ترقیاتی اسکیموں میں اقلیتی طبقے کو بھی شامل کیا جائے گا، ریاستی وزیر ہریش راؤ

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 1:20 PM IST

ریاستی وزیر خزانہ ہریش راؤ نے قرضہ جات کے درخواست داخل کرنے والے تمام اقلیتوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے بغیر بینک لنک کے 10 دن میں جاری کیے جائیں گے۔ Telangana Minister Harish Rao on Loan for Minority

ترقیاتی اسکیموں میں اقلیتی طبقے کو بھی شامل کیا جائے گا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ نے کہا کہ ہندؤوں کو دی جانے والی ایک لاکھ اسکیم میں اقلیتوں کو شامل کرنے کی وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ہدایت دی ہے۔ جلد ہی اس اسکیم پر عمل آوری ہوگی۔ حیدرآباد کے جل وہار میں اقلیتی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر داخلہ محمود علی کے ساتھ مختلف اقلیتی کارپوریشنوں کے چیرمین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقعے پر ہریش راؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور کہا کہ محمود علی کو دو میعاد کے لیے وزیر بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی مبارک کو اقلیتوں کے لیے بھی اسکیم لائی گئی جس طرح کلیان لکشمی ہندوؤں کے لیے لائی گئی۔ ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کی ترقی کے لئے یکساں مواقع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہر شخص کو ترقی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے لئے ریاستی حکومت اپنے عہد کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Procession بی بی کے علم کے جلوس کی تاریخ

ان کا کہنا ہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائی جاری ترقیاتی اسکیموں سے اقلیتی طبقوں کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے لیے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے ہماری ریاست تلنگانہ ترقی کی دوڑ میں ملک کی دیگر ریاستوں سے کافی آگے ہے۔ ہم اپنی ریاست کو ترقی کے معاملے میں ہمیشہ نمبر ون پوزیشن پر رکھنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.