ETV Bharat / state

ورنگل: ڈرینج سسٹم کے لیے دس کروڑ مںظور کرنے کا تیقن - غیر مجاز تعمیرات

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ اور وزیر صحت ای راجندر نے ضلع ورنگل میں گزشتہ چار دنوں سے ہوئی بارش کے بعد پیداشدہ صورتحال کا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جائزہ لیا۔

ورنگل: ڈرینج سسٹم کے لیے دس کروڑمںظور کرنے کاتیقن

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:57 PM IST

ورنگل کے آرٹس کالج گراونڈ پر آمد سے پہلےدونوں وزرا ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ ہوئے۔تارک راما راو نے بارش سے شدید متاثر کالونیوں میں سے ایک سامیا نگر میں اسٹرام واٹر ڈرین پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے دس کروڑ روپئے کی منظوری کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ضروری اشیا فراہم کی جائیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ورنگل ضلع کی سامیا نگر کالونی میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر کےلیے دس کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے تاکہ علاقے کے پانی میں محصور ہونے کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے۔

وزیر موصوف نے ضلع کے نعیم نگر علاقہ میں مقامی افراد سے بات کی اور بارش سے پیداشدہ صورتحال کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے نالوں پر بنائے گئے غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنے کے لئے حکومت سے تعاون کرنے کی شہریوں سے خواہش کی اور کہا کہ ان غیر مجاز تعمیرات کے نتیجہ میں پانی کے آسان بہاو میں رکاوٹ پیداہورہی ہے۔

انہوں نے بعد ازاں بھدراکالی لیک نالے پر پُل کا بھی معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس پر بنائے گئے غیر مجاز تعمیرات کو جلد منہدم کردیں۔انہوں نے ضلع کے ایم جی ایم اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے بات کی۔انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ان میں عزم اور حوصلہ پیدا کیا۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ کے مریضوں کے لئے 150سے زیادہ بستروں کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ کوویڈ19اسپتال کا افتتاح کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد پولیس کمشنر نے انسپکٹر کو معطل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.