ETV Bharat / state

عادل آباد: ایم آئی ایم رہنما کی فائرنگ میں 3 افراد زخمی - ریاست تلنگانہ کے عادل آباد میں

ریاست تلنگانہ کے عادل آباد میں آج سیاسی مخاصمت کے چلتے دو گروہوں میں تصادم ہوا اور اس دوران مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

MIM leader fires at rival group, injures 3 in Telangana
عادل آباد: ایم آئی ایم رہنما کی فائرنگ میں 3 افراد زخمی
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 10:38 PM IST

عادل آباد کے محلہ ٹاٹی گوڑہ میں مجلس اور ٹی آر ایس کے حامیوں کے بیچ ہوئے تصادم میں تین سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ تصادم کے دوران ایم آئی ایم کے ضلع صدر و سابق صدرنشین عادل آباد بلدیہ محمد فاروق احمد نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے متعدد بار فائر کیا۔

عادل آباد: ایم آئی ایم رہنما کی فائرنگ میں 3 افراد زخمی

فائرنگ میں ٹی آر ایس کے حامی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں شریک کیا گیا اور پولیس نے فاروق احمد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی رکن اسمبلی جوگو رمنا نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی۔ ڈی ایس پی نے بھی مقام واقعہ کا دورہ کیا اور اس سلسلہ میں تحقیقات کا اعلان کیا۔

پولیس کے مطابق مجلس کے ضلع صدر نے مبینہ طور رپ تین افراد کو گولی مارکر زخمی کردیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ چھوٹی سی بات پر جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ فاروق احمد نے حریف گروپ پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں گروہوں میں طویل عرصہ سے مخاصمت جاری تھی اور اکثر و بیشتر تصادم کے واقعات ہوتے تھے۔ واقعہ میں زخمی افراد کی شناخت سید ضمیر، سید متین اور سید منان کی حیثیت سے کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.