ETV Bharat / state

اکبر الدین اویسی کی پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف برداری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 9:41 AM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو اسمبلی کے سب سے سینیئر رکن ہونے کے ناطے ایک دن پہلے ہی پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا تھا۔ Akbaruddin Owaisi took oath as protem Speaker of Telangana Assembly

mim leader Akbaruddin Owaisi
mim leader Akbaruddin Owaisi

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے ہفتہ کو نو منتخب تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا۔

گورنر تملائی ساؤندرا راجن نے اکبر الدین اویسی کو راج بھون میں آج صبح ایک تقریب میں حلف دلایا جس میں وزیراعلی اے ریونت ریڈی اور سابقہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سری نواس ریڈی اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اللہ کے نام پر حلف لینے والے اکبر الدین اویسی بعد میں ایوان کے نو منتخب ارکان کو حلف دلائیں گے۔

پروٹیم اسپیکر اکبر الدین اویسی کی حلف برداری تقریب میں ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو، تملا ناگیشور راؤ، سیتھاکا، سابق وزیر اور بی آر ایس لیڈر ٹی ہریش راؤ اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔ گورنر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر الدین اویسی اس وقت تک اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے جب تک کہ تلنگانہ اسمبلی میں ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 178 کے تحت اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو جاتا۔

اسمبلی کے سب سے سینیئر رکن ہونے کے ناطے مجلس اتحاد المسلمین کے قانون ساز اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وہ حیدرآباد کے چندرائن گٹہ حلقہ سے لگاتار چھٹی بار منتخب ہوئے ہیں۔ عام طور پر تمام ارکان اسمبلی میں سب سے زیادہ زیادہ مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے رہنما کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اکبرالدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر منتخب

یہ لگاتار دوسرا موقع ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کسی رکن اسمبلی کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ سنہ 2018 میں ممتاز احمد خان کو پروٹیم اسپیکر بنایا گیا تھا۔

( آئی اے این ایس )

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.