ETV Bharat / state

Milad Juloos in Hyderabad حیدرآباد میں میلاد النبی کے جلوس کی تاریخ تبدیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 12:50 PM IST

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول کو جلوس نکالا جاتا ہے تاہم شہر حیدرآباد میں جلوس کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور گنیش جلوس کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے میلاد النبی ﷺ جلوس کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو ہوگئی تھی۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے یکم اکتوبر کو جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں ہر سال روایتی طور پر 12 ربیع الاول کو ہی میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا جاتا ہے جو اس سال 28 ستمبر کو آئے گا تاہم گنیش وسرجن کی وجہ سے اس طرح کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

شہر میں گنیش وسرجن کا جلوس بھی 28 ستمبر کو ہی نکالا جانے والا ہے، مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے میلاد النبی کے جلوس کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایک ہی دن دو جلوس نکالنے سے شرپسندوں کو گڑبڑ کرنے کے موقع مل سکتا ہے۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی میں متعدد صوفی حضرات، درگاہوں کے سجادہ نشین اور مذہبی شخصیات شامل ہیں۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں میلاد النبی کا جلوس

میلاد النبی ﷺکا جلوس دوپہر 12 بجے مکہ مسجد سے شروع ہوگا اور حیدرآباد کے مختلف تاریخی مقامات بشمول چارمینار، گلزار حوض، پتھر گٹی، چھتہ بازار، پرانی حویلی، اطہر چوک اور بی بی بازار سے ہوتا ہوا مغل پورہ میں عصر سے قبل اختتام پذیر ہوگا۔ قبل ازیں مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے ایک وفد نے جلوس کے حوالے سے پولیس کمشنر حیدرآباد سے ملاقات کی تھی اور اس ضمن میں مختلف امور پر بات کی تھی۔

مزید پڑھیں: شہر حیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا

تلنگانہ میں چھٹی کا اعلان

میلاد النبی ﷺ کا جلوس یکم اکتوبر کو ہی نکالا جائے گا، لیکن تلنگانہ حکومت نے 28 ستمبر کو میلاد النبی کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دن کو 2023 کے تلنگانہ اسٹیٹ پورٹل کیلنڈر میں 'عام تعطیلات' کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اگرچہ حیدرآباد میں میلاد النبی کے جلوس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، لیکن حکومت کی جانب سے چھٹی کو تبدیل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ یکم اکتوبر کو اتوار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.