ETV Bharat / state

'مر جائیں گے پر گھر جائیں گے' - تلنگانہ نیوز

لاک ڈاؤن میں ہونے والی توسیع کے باعث تارکین وطن اب اکتانے لگے ہیں، انہیں اپنے گھر والوں کی یاد ستانے لگی ہے اور کچھ لوگ تو اپنے وطن جانے کئے پیدل ہی جانے کے لیے بے تاب ہیں۔

مدن اور فاروق
مدن اور فاروق
author img

By

Published : May 1, 2020, 3:55 PM IST

مدن اور فاروق بھی ان میں سے ایک ہیں، جو لاک ڈاؤن سے بیزار اور کھانے سے محتاج ہو کر اتر پردیش کیلئے پیدل نکل پڑے ہیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے یہ مزدور تقریباً 40 روز سے بے روزگار ہیں اب ان کا جی اکتانے لگا۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن میں نرمی نظر نہ آنے اور مزید توسیع کی خبروں کے بعد مدن اور فاروق نے پیدل وطن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان دونوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ضلع محبوب نگر سے حیدرآباد پہنچے ہیں۔ کچھ راستہ پیدل تو کچھ گاڑی میں سفر کیا اور اب اپنے گاؤں کی راہ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے سڑکوں پر رہنے اور کھانے میں انہیں بے عزتی محسوس ہونے لگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے گھر میں روکھی سوکھی کھا کر گزارا کیا جا سکتا ہے، لیکن سڑکوں پر رہنے اور کھانے میں شرم محسوس ہوتی ہے۔

مدن اور فاروق نے بتایا کہ وہ مر جائیں گے، لیکن اپنے گھر جائیں گے۔ چاہیں کچھ بھی ہو جائے۔ اب ان کا مزید رکنے کا ارادہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.