تلنگانہ حکومت نے بہار کے ورکرس کےلیے شرامک اسپیشل ٹرین کا انتظام کیا تھا جو آج حیدرآباد کے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔
بہار کے مزدوروں کی آمد پر وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سیول سپلائز کارپوریشن کے چیرمین ایم سرینواس ریڈی اور ریتو بندھوں سمیتی کے چیرمین راجیشور ریڈی بھی موجود تھے۔
پنچایت راج سکریٹری سندیپ کمار نے سائبرآباد پولیس کمشنر سجنار اور رنگاریڈی ضلع کلکٹر اموئے کمار نے بہار سے آئے مزدوروں کے لیے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے مزدوروں کی طبی جانچ کی گئی، انہیں غذائی اشیا اور ماسک دیا گیا جس کے بعد انہیں خصوصی بسوں کے ذریعہ نلگنڈہ، مریال گوڑہ، کریمنگر، کاماریڈی، جگتیال، پیداپلی، سلطان آباد، منچریال اور سدی پیٹ میں واقع رائس میلز کو روانہ کیا گیا۔