ETV Bharat / state

امت شاہ نے تیلگو ریاستوں کو مدد کا یقین دلایا - تلنگانہ میں بارش سے روزمرہ کے معمولات ٹھپ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'مودی سرکار ضرورت کی اس گھڑی میں بارش سے متاثر دونوں تیلگو ریاستوں کی عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔'

امیت شاہ نے متاثرہ تیلگو ریاستوں کی مددکا تیقن دیا

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 9:36 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مرکزی وزرات داخلہ نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز کی ہے جو شدید بارش کے بعد سیلاب کی زد میں ہے۔

امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ 'ایم ایچ اے شدید بارش سے متاثر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ مودی سرکار ضرورت کی اس گھڑی میں دونوں تیلگو ریاستوں کی عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ میری ہمدردی اور دعائیں متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔'

اس سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے بدھ کے روز حیدرآباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، اور حالات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 برس میں حیدرآباد میں ایسی تباہی نہیں ہوئی۔

تلنگانہ حکومت نے اس سے قبل بارش کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے سبب تمام نجی اداروں، دفاتر اور غیر ضروری خدمات کے لئے بدھ اور جمعرات کو تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

پیر کی رات سے شروع ہوئی بارش کے بعد آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش نے متعدد علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

حیدرآباد میں فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمز راحتی اقدامات انجام دے رہی ہے۔ این ڈی آر ایف نے کہا کہ حیدرآباد رنگاریڈی اضلاع میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں اب تک 19 افراد ہلاک، بھارتی فوج راحت رسانی میں مصروف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.