ETV Bharat / state

نرمل میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز - مناسب انتظامات

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آج آغاز ہوا۔ دوروزہ آندھرا و تلنگانہ اجتماع کا اختتام 12جنوری کو ہوگا۔

نرمل میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز
نرمل میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز
author img

By

Published : Jan 11, 2020, 1:07 PM IST

نرمل سے سات کلو میٹر دور بھینسہ روڈ پر واقع موضع سرگاپورکی دوسو ایکر وسیع وعریض اراضی پریہ اجتماع منعقد کیاجارہا ہے جس میں شرکت کے لئے اے پی اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے تقریبا دو لاکھ افراد شریک ہورہے ہیں۔

بنگلہ والی مسجد مرکز نظام الدین دہلی کے اکابرین دعوت وتبلیغ کے خطابات بھی ہوئے، اجتماع گاہ کا پنڈال 12 لاکھ فٹ پر ڈالا گیا جس میں دولاکھ سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔جبکہ اجتماع کے دونوں دن تین وقت لاکھوں افراد کو کھانا فراہم کرنے کے لئے 21 طعام خانوں کا نظم کیا گیا ہے اور پانی کی سپلائی کے لیے 30 لاکھ لیٹر پانی کے 2 واٹر سمپ تیار کیے گئے،وضو کی سہولت کے لیے دس ہزار وضو خانے بنائے گئے۔

ہنگامی طور معالجے کی غرض سے بیڈ والے 2اسپتال اور 4 طبی کیمپ لگائے گئے۔ اصل اجتماع کا آغاز ہفتے کی صبح سے ہو اور اختتامی بیان اتوارکو بعد نماز مغرب ہوگا۔رقت انگیز دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کیلئے مسلم نوجوانوں کو بڑی تعداد میں متعین کیاگیا ہے۔یہ نوجوان ٹیم بناتے ہوئے کام کررہے ہیں۔شرکائے اجتماع کی رہبری کے لئے بھی مناسب انتظامات دیکھے گئے۔

پارکنگ کے لئے اطراف و اکناف کی اراضی حاصل کی گئی ہے۔آرٹی سی بس اسٹینڈ نرمل سے اجتماع گاہ تک مفت آٹو کی خدمات دستیاب کروائی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.