ETV Bharat / state

Armed Forces Flag Day: وزیر داخلہ تلنگانہ سے سینک ویلفیئر کے ڈائرکٹر کی ملاقات - آرمڈ ریزرو فلیگ ڈے

آرمڈ ریزرو فلیگ ڈے Armed Forces Flag Day کے موقع پر تلنگانہ سینک ویلفیر Telangana Sainik Welfare کے ڈائریکٹر رمیش نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ تلنگانہ سے سینک ویلفیئر کے ڈائرکٹر کی ملاقات

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 10:09 PM IST

آرمڈ ریزرو فلیگ ڈے Armed Forces Flag Day کے موقع پر تلنگانہ سینک ویلفیر Telangana Sainik Welfare کے ڈائریکٹر رمیش نے منگل کو ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود علی نے سینک ویلفیر کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے سابق فوجیوں کے تمام ریکارڈز کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے تمام اسکیمات پر آن لائین کاروائی کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے اسٹیٹس کو گھر بیٹھے آن لائن چیک کرسکیں۔

وزیر داخلہ تلنگانہ سے سینک ویلفیئر کے ڈائرکٹر کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ Armed Forces Flag Day Fund کی گرانٹس، ڈی بی ٹی (ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر سسٹم) کے ذریعے مستفید تک پہنچائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جو رقم گیلنٹری ایوارڈز کےلیے دی جاتی ہے وہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ کسی اور ریاست میں اتنی رقم نہیں دی جاتی۔

ڈائریکٹر سینک ویلفیر Sainik Welfare نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ Armed Forces Flag Day Fund سے دوران ملازمت فوت ہونے والے فوجیوں کو 3 لاکھ روپئے اور سابق فوجیوں کی موت کے فوراً بعد 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ 1750 سابق فوجیوں کو بطور ایس پی او ماہانہ 26000 روپے کے اعزازیہ پر ملازمت فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Secretariat Mosques: تلنگانہ سکریٹریٹ مساجد کی تعمیرنو کیلئے سنگ بنیاد

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ فوجیوں کی قدر اور ان کے خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔ فوجی ہی ملک کے حقیقی نگہبان ہیں۔ ان ہی کی وجہ سے ملک کے باشندے چین و سکون سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ وزیر داخلہ نے سینک ویلفیر ڈائریکٹر رمیش کو تیقن دیا کہ حکومت تلنگانہ، ریاستی فوجیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ تیار رہے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر رمیش کے ساتھ دیگر موظف فوجی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.