تلنگانہ کے محکمۂ صحت نے کوویڈ سے مثبت پائے جانے والے افراد کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کے دوران استعمال کی جانے والی دواؤں کے بارے میں اڈوائزری جاری کی ہے۔ یہ دواؤں کی کٹس تمام سرکاری نگہداشت صحت مراکز میں کوویڈ سے مثبت پائے جانے والے مریضوں Health Department Issues Advisory on Home Medical Kit use for Covid Patientsکو فراہم کی جارہی ہے۔
اس میں سات قسم کی دوائیں ہیں۔ ساتھ ہی قوت مدافعت کو مستحکم کرنے والی گولیاں بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ دواؤں کا پانچ دن کا کورس ہے اور کوویڈ کی علامات پائے جانے کے فوری بعد ان کا استعمال ضروری ہے۔
- مزید پڑھیں:حیدرآباد: کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ
اس اڈوائزری میں کوویڈ سے مثبت پائے جانے والے مریضوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا درجہ حرارت روزانہ معمول کے مطابق چیک کریں۔ روزانہ پانچ تا چھ منٹ چہل قدمی کریں اور بخار کی حرارت برقرار رہنے یا چھ منٹ تک چلنے کے بعد سانس پھولنے کی صورت میں فوری طورپر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
یو این آئی