مئیر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)بی رام موہن کورونا سے مثبت پائے گئے۔رام موہن نے کہاکہ انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ 25جولائی کو کورونا کا ریپڈ ٹسٹ کروایا تھاجس میں وہ مثبت پائے گئے جبکہ ان کے ارکان خاندان منفی پائے گئے۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ آنے کے بعد وہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔
مئیر نے کہا کہ وہ اس تعلق سے فکر مند نہیں ہیں۔وہ الگ تھلگ رہنےکی معیادہونے کے بعد دوبارہ اپنی جانچ کروائیں گے اور منفی آنے کے بعد پلازمہ کا عطیہ دیں گے۔اسی طرح دیگر افراد کے ساتھ مل کر تلنگانہ بھون میں پلازمہ کے عطیہ کا خصوصی کیمپ بھی قائم کیاجائے گا۔
رام موہن نے کہاکہ وہ گھر ہی سے صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی منعقد کررہے ہیں۔شہر کی عوام کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ وبائی امراض سے بچنے کے لئے صفائی کاخاص خیال رکھیں،مچھروں کی افزائش کو روکنے کے اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ حکومت کا نئے انداز میں کورونا بلیٹن جاری