مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سماجی علوم میں سوشل ورک ایک عملی مضمون کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سوشل ورک مانو کا ایک متحرک شعبہ ہے، جہاں دو سالہ پیشہ ورانہ کورس ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کی تعلیم و تدریس ہوتی ہے۔
کورس کے اختتام تک طلبہ مقامی اور قومی سطح کی حکومتی و غیر حکومتی تنظیموں میں روزگار کے لیے منتخب کرلیے جاتے ہیں۔
بھارت میں سوشل ورکرز کے لیے کمپنیوں، حکومتی اداروں، غیرحکومتی تنظیموں، اسپتالوں، اسکولوں اور تحقیقی اداروں میں مواقع ہوتے ہیں۔
غربت، ماحولیات، تعلیم، روزگار اور مختلف میدانوں میں تحقیق اور ویلفیئر سے متعلق کام کرنے والی حکومتی اور غیر حکومتی تنظیموں میں سوشل ورکرز کو منتخب کیے جانے کے بہت امکانات ہوتے ہیں۔
تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیولپمنٹ سیکٹر میں سوشل ورک جیسے کورس کی اہمیت اور ہنرمند سماجی پیشہ وران کی ضرورت میں اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال ایم ایس ڈبلیو سالِ اول و دوم کے طلبا کو انٹرنشپ کے لیے بہار، جھارکھنڈ، اترپردیش، بنگال، جموں و کشمیر، دہلی اور تلنگانہ کی کل بیس تنظیموں میں بھیجا گیا تھا۔
ان تنظیموں میں سفا سوسائٹی (حیدرآباد)، باڈرلیس ورلڈ فاؤنڈیشن (کشمیر)، ایکشن ایڈ اسوسی ایشن (لکھنؤ)، چیتنا (لکھنؤ)، آشرے ادھیکار ابھیان (دہلی)، ایفرا (دہلی)، کے کے چیریٹیبل فاؤنڈیشن (فیض آباد)، پرتھم ایجوکیشن فاؤنڈیشن (رانچی)، مِتھلا گرام وکاس پریشد(دربھنگہ)، بہار گرامین جاگرْکتا ابھیان سمیتی(بیگو سرائے) ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (کٹیہار)، کری ایشن ویلفیئر سوسائٹی(مظفر پور)،امانت فاؤنڈیشن(کولکاتا)، اوراڑان سوسائٹی(علی گڑھ) کے نام قابل ذکر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی سے ناراض لڑکی کا شادی سے انکار
گریجویشن میں 45 فیصد یا زائد نشانات سے کامیاب طلبہ جنہوں نے دسویں یا بارہویں یا گریجویشن سطح پر اردو پڑھی ہو، وہ اس کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے طلبہ (https://manuucoe.in/regularadmission/) پر لاگ ان کرتے ہوئے آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں۔ آخری تاریخ 30/ ستمبر ہے۔
یو این آئی