حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں واقع گرین باورچی ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ہفتہ کی دوپہرپیش آئے اس واقعہ میں آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔آگ لگتے ہی ہوٹل میں موجود گاہکوں کے ساتھ ساتھ اسٹاف اپنی جان بچانے کے لئے دوڑپڑے۔بعض افراد نے عمارت کے اوپر چڑھ کر ان کی مدد اور جان بچانے کی خواہش کرتے ہوئے چیخ وپکار شروع کردی۔اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کو دی گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔Fire Breaks out in Hotel
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔ آگ کے نتیجہ میں فرنیچر جل کو خاکستر ہوگیا۔پولیس نے مقام واقعہ پہنچ کر صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔ہوٹل میں پھنسے بعض افراد کو سیڑھی کی مدد سے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی جانب سے بچایاگیا۔ہوٹل کے مالکین نے کہا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔تین منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر پہلے آگ لگی جو بعد ازاں تیسری منزل تک پھیل گئی۔ایکشن گارڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کو الاٹ کردہ دفتر میں سب سے پہلے آگ لگی۔اس واقعہ کے وقت دفتر میں 15اسٹاف ارکان موجود تھے۔ اس واقعہ میں عمارت میں پھنسے افراد کو سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جن کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔چارفائربریگیڈس نے آگ کو بجھانے کا کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Dal Lake Fire Tragedy: ڈل جھیل کے ہاؤس بوٹ میں آگ لگنے سے 9 سالہ بچی ہلاک
یواین آئی