اطلاع کے مطابق شہر حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ میں بائیکس کے شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تاہم اس واقعہ میں تقریبا پانچ لاکھ روپئے کے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
عمارت کے واچ مین نے ملک پیٹ مین روڈ پر واقع اس شوروم کی عمارت میں صبح پانچ بجے سب سے پہلے دوسری منزل پر اس آگ کو دیکھا اور پولیس کو چوکس کیا۔
پولیس نے گولی گوڑہ اور ملک پیٹ کے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر صبح 9.30بجے تک آگ پر قابو پایا۔
اس واقعہ میں تقریبا 50بائیکس، کمپیوٹرس اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار سرینواس ریڈی نے کہا کہ 'اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔
اب تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔